ڈپٹی کمشنرپشین نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں بچے کو پولیو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پیر 7 جون 2021 19:07

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ڈپٹی کمشنرپشین شبیراحمد مینگل نے پیر کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں بچے کو پولیو قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ ڈپٹی کمشنرپشین شبیراحمد مینگل نے کہاکہ معاشرے کاصحت مند فرد اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے انسداد پولیو قطرے پلاناناگزیر ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر سعید میروانی اور دیگر حکام سمیت صحافی برادری شریک تھے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ 7 جون 2021 سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جنکے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائینگے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر شبیراحمد مینگل نے اپنے خطاب میں کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہیاپنے بچوں کو تاحیات معذوری اور معاشرے پر بوجھ بننے سے بچانے کیلئے پولیو کے دوقطرے ضروری پلائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کاکلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا تعاون بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب کے احتتام پرڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں