ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن کا ماہ صیام سے ایک دن پہلے پشین شہر کا دورہ کیا

پیر 11 مارچ 2024 21:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل نے ماہ صیام سے ایک دن پہلے پشین شہر کا دورہ کیا ہے،اس دوران انہوں نے مختلف دکانوں میں سرکاری نرخنامہ چیک کیا اور موقع پر موجود گاہکوں سے خریداری کی قیمتیں پوچھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گوشت کی زیادہ قیمت وصول کرنے پر ایک قصاب کی دکان کو سیل کردیا ۔ انہوں نے بیکری، تندوروں اور دودھ فروشوں کی دکانوں کا بھی دورہ کیا ، دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر فوری عمل کرنیکی کا حکم دیا اور کہا کہ سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی۔\378

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں