پشین، منشیات کی اسمگلنگ کیء کوشش ناکام 6سو کلو گرام چرس برآمد

بدھ 13 مارچ 2024 22:14

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سرانان لیویز کے رسالدار میجر نصیب اللہ نے بمعہ نفری بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سے چھ سو کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو ایمبولینس سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رسالدار میجر نصیب اللہ کے مطابق ایمبولینس ہمسایہ ضلع قلعہ عبداللہ سے پشین کی طرف آرہی تھی جس سے روک کر تلاشی لی گئی دوران تلاشی ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔لیویز نے ایمبولینس حراست میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر جمعداد خان مندوخیل نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ڈسٹرکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر لیویز کی نفری بڑھادی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کرئیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ سے منشیات جیسی ناسور کا خاتمہ کر کے رئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں