ڈپٹی کمشنر پشین نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر تین قصائیوں کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:26

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر تین قصائیوں کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

مسلسل وارننگ دینے کے باوجود مذکورہ قصائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرہے تھے ، جس پر ڈپٹی کمشنر پشین نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تینوں قصائیوں محمد رمضان ولد اختر محمد ، خلیل رحمان ولد محمد رمضان اور سیف رحمان ولد محمد رمضان کو پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے سیکشن 7 کے تحت تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو وارنٹ سمیت سب جیل پشین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں