پشین میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

منگل 19 مارچ 2024 16:48

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ( یونیسف ) پشین محکمہ تعلیم پشین کے تعاون سے سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا شہید شیرمحمد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مچان پشین سے ریلی نگالی گئی ۔ریلی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان ترین اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسیف اسماعیل جلالزئی نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ہر بچہ سکول میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے نعرے درج تھے۔ داخلہ مہم کے حوالے سے باقاعدہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان ترین ،ڈسٹرکٹ سپورٹ پروگرام منیجر یونیسیف اسماعیل جلالزئی , شہد شیرمحمد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مچان پشین ہیڈ ماسٹر عبدالستار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آگاہی واک اور سیمینار کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں