ایرانی پیٹرول مہنگا فروخت کرنیوالوں کو آخری وارننگ دے دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر پشین

جمعہ 22 مارچ 2024 15:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے ایرانی پیٹرول فروخت کرنیوالے منی پمپ مالکان کو تنبیہ کیا کہ وہ ایرانی پیٹرول دو سو روپے فی لیٹر فروخت کریں ، منی پیٹرول پمپوں پر اس وقت ایرانی پیٹرول 260 پر فروخت ہو رہا ہے جو کہ عوام کیساتھ سراسر دھوکہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایرانی پیٹرول فروخت کرنیوالے منی پمپ مالکان کو الیٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 23 مارچ کے بعد ایرانی پیٹرول 200 روپے سے ایک پائی بھی مہنگا فروخت کیا گیا تو فوراً پمپ سیل کردیا جائیگا اور دکاندار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ 23 مارچ کے بعد ایرانی پیٹرول کی قیمتیں اور ناپ تول بھی چیک کرئیگی۔ خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں