23 مارچ کے بعد ایرانی پٹرول 200 روپے فی لٹر سے زائد فروخت کرنے پر دکاندار جیل جائیگا،ڈپٹی کمشنر پشین

جمعہ 22 مارچ 2024 16:14

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے ایرانی پٹرول فروخت کرنیوالے منی پمپ مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ ایرانی پٹرول 200 روپے فی لٹر فروخت کریں ، منی پٹرول پمپوں پر اس وقت ایرانی پٹرول 260 پر فروخت ہو رہا ہے جو کہ عوام کیساتھ سراسر دھوکہ اور زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایرانی پٹرول فروخت کرنیوالے منی پمپ مالکان کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 23 مارچ کے بعد ایرانی پٹرول 200 روپے سے ایک پائی بھی مہنگا فروخت کیا گیا تو فوراً پمپ سیل کردیا جائیگا اور دکاندار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 23 مارچ کے بعد ایرانی پٹرول کی قیمتیں اور ناپ تول بھی چیک کیا جائے گا اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں