ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،ماحولیاتی الودگی ختم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے،ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل

پیر 8 اپریل 2024 21:17

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہاہے کہ ماحول کی خوبصورتی میں سبزہ زار درخت اور صفائی و ستہرائی کا بڑا کردار ہوتا ہے ہر شہری اپنی حد تک اس خوبصورتی میں حصہ لے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو درست کرنے میں چند لمحے صرف کردے تو ماحول مزید ترو تازہ اور شہری زندگی میں مذید نکھار اور خوبصورتی آئیگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لائن ڈپارٹمنٹ کے آفسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جبکہ ماحولیاتی الودگی ختم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے انہوں نے بتایا کہ پشین شہر اور اسکے اطراف میں خصوصی صفائی مہم کا خصوصی آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاہم میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ڈی سی آفس کی تزئین و آرائش صفائی ستھرائی اور ناہموار اراضی کو ہموار بنانے کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ جعہ داد خان نمندوخیل کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ پشین کے پارک،چوک،چوراہوں اور عوامی مقامات کی خوبصورتی تزئین و وآرائش کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائوں اور اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر گورنمنٹ محکمہ جات سے مل کر شہر کی خوبصورتی کے لئے کچھ نیاکریں گے اور شہر کو ایک نئی خوبصورتی دینے کی کوشش کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام کاوشوں کو عوام اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں