موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

پیر 29 اپریل 2024 22:47

موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اداروں کو بہتر بنانا اور افسران کی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں سب انسپکٹر ز کی 14ویں پروبیشنرز کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاسنگ آوٹ پریڈ میں موٹروے پولیس کے 189 سمیت ایف آئی اے کے 100 کانسٹیبل شامل تھے ۔آئی جی موٹروے پولیس سیلمان چودھری، ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال ،ڈی آئی جی سید فرید علی سمیت افسران و ملازمان سمیت پاس آوٹ ہونے والے افسران کی فیملیز بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے افسران اور انکی فیملیز کو مبارکباد دیتا ہوں گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔

سی پیک گیم چینجر اور پاکستان میں خوشحالی کا پیغام لائے گا۔آئی جی موٹروے پولیس سیلمان چودھری نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود موٹروے پولیس شاندار کام کر رہی ہے ۔آئی جی نے کہا کہ موٹروے پولیس نے خوش اخلاقی، ایمانداری اور خدمت کے جزبے سے اپنا نام بنایا ہے۔کمانڈنٹ ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا ٹریننگ کالج میں پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی پرخصوسی توجہ دی گئی ۔

پاس آوٹ ہونے والے افسران کو نصاب کے ساتھ فیلڈ تربیت سے مزین کیا گیا ۔پٹرول آفیسر فیصل محمود خان آل رانڈ فرسٹ، آنر کیپ یاسمین نواز نے سیکنڈپوزیشن حاصل کی پٹرول آفیسر کامران شبیربیسٹ اکیڈمکس کا ایوارڈ، انیس الاسلام نے بیسٹ ان فائر کا اعزاز حاصل کیا۔ پٹرول آفیسر فرقان علی، طاہرہ نور صابری بیسٹ ان پریڈ اور تاج نبی نے بیسٹ ان ڈسپلن ایوارڈ حاصل کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات نے یاد گار شہداپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں