پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 71600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاروں کو1کھرب45ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم100 کھرب روپے سے گر کر98کھرب روپے رہ گیا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں

پیر 29 اپریل 2024 22:56

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 71600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاروں کو1کھرب45ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم100 کھرب روپے سے گر کر98کھرب روپے رہ گیا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 71600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاروں کو1کھرب45ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم100 کھرب روپے سے گر کر98کھرب روپے رہ گیا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اگرچہ کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس73300پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تھا جو ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح بتائی جاتی ہے تاہم پرافٹ ٹیکنگ کا عنصر غالب آنے سے مارکیٹ تنزلی سے دوچار ہو کر 71600پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 1047.71پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 72742.75پوائنٹس سے گھٹ کر71695.03پوائنٹس پر آگیا اسی طرح491.86پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس24033.87پوائنٹس سے کم ہو کر23542.01پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47489.46پوائنٹس سے کم ہو کر46910.55پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروبار مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب45ارب95کروڑ49لاکھ18ہزار282روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم100کھرب17ارب62کروڑ21لاکھ84ہزار842روپے سے گھٹ کر98کھرب71ارب66کروڑ72لاکھ66ہزار560روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو26ارب روپے مالیت کے 61کروڑ33لاکھ 14ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو22ارب روپے مالیت کے 54کروڑ11لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 385کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،231میں کمی اور 21کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 6کروڑ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم3کروڑ51لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ3کروڑ26لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ10لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ81لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ہلمارک کمپنی لمیٹڈ کے بھائو میں86.32روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1239.14روپے ہو گئی اسی طرح31.33روپے کے اضافے سے ساز گار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے حصص کی قیمت694.78روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز لمیٹڈ کے بھائو میں600.21روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت19553.71روپے ہو گئی اسی طرح 338.41روپے کی سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت7484.20روپے پر آ گئی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں