جامعہ بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 22 مئی 2019 17:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جامعہ بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ باہمی سمجھوتے کے تحت یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن کے ہیڈ آف پروگرام سیمی کمال نے دستخط کئے۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ ، رجسٹراراور مہمان پروفیسرز بھی موجود تھے۔

باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعاون و اشتراک عمل سے بہتر تحقیقی ذرائع کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے اور جدید سائنسی طریقے سے زرعی شعبہ میں بہتری اور پانی کے مسائل کو حل کرنے میں بہتر ثابت ہوگی اور جامعہ بلوچستان ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف پروگرامزپر مشترکہ طور پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی سطح پر بھی مختلف تحقیقی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے صوبے میں پانچ یونیوسٹی سب کیمپس علم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ یقیناًً موجودہ سمجھوتہ تحقیقی سرگرمیوں اور طلبہ کی رہنمائی کے لئے دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔پروگرامز کے ہیڈ محترمہ سیمی کمال نے جامعہ کے ساتھ مشترکہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف جامعات کے ساتھ مختلف معاملات اور پروگرامز کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔

کیونکہ جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے بڑا درسگاہ ہے۔بعد ازاں مہمانوں کے وفد نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اساتذہ ، طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور جامعہ کے تعلیمی بہتری اور ترقی کو سراہا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں