جامعہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) جامعہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا تاہم ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ یونیورسٹی میں موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار ولی رحمان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق جامعہ میں قائم گئے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیمپ میں لئے گئے نمونوں کے نتائج میں متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جامعہ میں تعلیمی سرگرمیوںکو معطل کرکے جامعہ کے گرلز اور بوائز ہاسٹل کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے تاہم ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملہ دفتری اوقات میں موجود رہے گا اور انکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں