ایف سی ،حساس ادارے کی ڈیرہ بگٹی، کاہان اور پشین میں کارروائیاں ،دہشتگرد گرفتار ،کالعدم تنظیموں کے کیمپ مسمار کر کے آئی ای ڈیز برآمد کرلیں

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ایف سی اور حساس ادارے کی ڈیرہ بگٹی, کاہان اور پشین میں کارروائیاں دہشتگرد گرفتار کالعدم تنظیموں کے کیمپ مسمار کر کے آئی ای ڈیز برآمد کرلیں،آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فورسز نے پشین کے علاقے حرمزئی میں کاروائی کر کے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد وںکوگرفتارکر لیا مذکورہ دہشت گرد سنگین نوعیت وارداتوں میں ملوث ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کیمپ مسمار , 2 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز برآمد کر کے ناکارہ بنا دی گئیں ۔گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں