چیئرمین مجلس عمومی برائے قواعد وانضباط واستحقاقات انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:01

کوئٹہ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)چیئرمین مجلس عمومی برائے قواعد وانضباط واستحقاقات انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت جمعہ کے روز اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ، صوبائی مشیر سردار درمحمد ناصر،رکن صوبائی اسمبلی محترمہ اسپوژمئی اچکزئی، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہدہ رؤف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قواعد وانضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974ء کے قواعد میں ضروری ترامیم شامل کرنے سے متعلقہ سفارشات پر غوروخوض ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ ترامیم کو غوروخوض او رمنظوری کے لئے صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں