انتظامی امور کی فوری سہل انجام دہی گڈ گورننس کے قیام میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے،سرکاری محکمے اپنے فرائض کی انجام دہی کو بہتر بنا کر عوا م کو ریلیف کی فراہمی کویقینی بنائیں، میر عامر خان رند

پیر 22 جنوری 2018 19:20

کوئٹہ ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)صوبائی وزیرایس اینڈ جی اے ڈی میر عامر خان رند نے کہا ہے کہ انتظامی امور کی فوری سہل انجام دہی گڈ گورننس کے قیام میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، سرکاری محکمے اپنے فرائض کی انجام دہی کو بہتر بنا کر عوا م کو ریلیف کی فراہمی کویقینی بنائیں،تمام محکموں میں ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ اور عوامی مفاد کے تحت عمل میں لائی جائیں گی،مختصر مدت میں عوا م کو بہتر ریلیف کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ،افسر شاہی عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق منتخب نمائندوں سے تعاون کرے ،تاخیری حربوں سے کام لینے کی بجائے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکو اپنے دفتر میں مختلف عوامی مفاد اور سرکاری آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میر عامر خان رند نے کہا کہ سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے بھرتی کا عمل تعطل کا شکار ہے تمام محکمے منظور شدہ پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور انتظامی منظوری ایس اینڈ جی اے ڈی سے حاصل کرکے میرٹ پرنوجوانوں کی بھرتی کویقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ روزگارکی فراہمی میں تعطل سے نوجوانوں میں مایوسی اوربے چینی پائی جارہی ہے جس کاہمیں بخوبی احساس ہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ تمام قانونی ضابطوں کے تحت میرٹ پر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوروزگارفراہم کیاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری مشینری کے تمام اسٹیک ہولڈر اپنے ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کربلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خلوص دل ونیک نیتی سے کام کریں تاکہ حکومت اقدامات کے ثمرات سے حقیقی معنوں میں عوام بہرامند ہوسکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں