حکومت سینما کے فروغ اور بلوچستان کے نوجوانون کی تفریح کے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے،صوبائی سیکریٹری ثقافت ظفر علی بلیدی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:50

کوئٹہ۔ 19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی سیکریٹری ثقافت ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت سینما کے فروغ اور بلوچستان کے نوجوانون کی تفریح کے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے زیر اہتمام کلچر ل ویک پرفوٹو گرافی اور فلم اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام آئندہ چند دنوں میں میوزکل نائٹ ، تھیٹر اورمشاعرہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا اس موقع پر فلم ڈائریکٹر حمید شیخ نے کہا کہ انکی فلمیں بیرون ملک اور پاکستان کے دیگر شہروں میں دکھائی جاتی ہیں مگر ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے سنیما میں انکی فلم کی نمائش پر انہیں خوشی محسوس ہوئی اس موقع پر سینئر آرٹسٹ عبداللہ جان غزنوی نے بھی خطاب کیاسیکریٹری ثقافت نے ورکشاپ کے انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد ترین کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں