بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 ستمبر 2018 13:58

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2018ء) : بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 23 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار کے علاقہ سے 38 کلو میٹر شمال مشرق کا علاقہ تھا۔ زلزلے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں