ڈاکٹرز اور نرسز کے انٹرویوز شیخ زید ہسپتال کی بجائے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہونگے ،محکمہ صحت

پیر 15 اکتوبر 2018 00:10

کوئٹہ۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت کے ایک مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز اور نرسزکی انٹرویوز شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کی بجائے بولان میڈیکل کپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہونگے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے مطابق بی۔ٹی۔

(جاری ہے)

ایس(BTS) سے پاس شدہ امیدواران درج ذیل شیڈول کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سریاب ردڈ کوئٹہ کی بجائے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال بروری روڈ کوئٹہ میں انٹرویو اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے تشریف لائیںلیڈی میڈیکل آفیسر، دن 10 بجے تا 02 بجے بروز بدھ۔

مورخہ 17 اکتوبر، 2018۔ میڈیکل آفیسر، دن 10 بجے تا 02 بجے بروز جمعرات۔ مورخہ 18 اکتوبر، 2018۔ ڈینٹل سرجن اور سٹاف نرسز، دن 10 بجے تا 02 بجے بروز جمعہ۔ مورخہ 19 اکتوبر، 2018تمام امیدوارں کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے تمام اصل دستاویزات، پی۔ایم۔ڈی۔سی اور اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ مقررہ وقت پر تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں