اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا ،ْرہوں نہ رہوں ،ْیہ ادارہ برقرار ہے ،ْ چیف جسٹس
ٹربیونلز میں نمائندگی کیلئے کوئی نام نہیں ملا ،بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 9 پلس ون کردی گئی ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تقریب سے خطاب
پیر 10 دسمبر 2018 18:00
(جاری ہے)
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان کی نمائندگی ناگزیر ہے ،ْہم نے ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد تین ماہ پہلے بڑھا دی تھی، ہائیکورٹ میں تعداد 6 پلس ون سے 9 پلس ون کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے حوالے سے کسی کا رہنا یا نہ رہنا معنی نہیں رکھتا، میں رہوں نہ رہوں، یہ ادارہ برقرار ہے اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیم مہم کے حوالے سے بہت محبت ملی ہے، ڈیم ہماری بقا اور آنے والی نسلوں کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے، خدا کا واسطہ اس ملک سے محبت کریں۔ ایک سال اس ملک کو دیں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، ہم آنے والے بچوں کیلئے کتنی نایاب چیز چھوڑ کر جائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اپنی اصلاح کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی کوتاہیاں دور کرسکتے ہیں، قائداعظم کے پاکستان سے محبت کریں، کیا اس ملک کی ہم نے اس طرح سے قدر کی کیا وجوہات ہیں آج چالیس سال کے بعد یہ سوچ رہے ہیں کہ سات سالوں میں پانی نایاب ہوجائے گا، کیا لوگوں کو نہیں پتا تھا کہ بلوچستان میں پانی کی کس حد تک سطح گررہی ہے ،ْ اس کے لیے کیا اقدامات اٹھائی ان لوگوں کا کسی نیا حتساب نہیں کرنا اب وقت ہے کہ ملک کو لوٹایا جائے، قوم کو آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس بلوچستان سے گذشتہ شب بھی استفسار کیا ہے کہ ان سے مانگے گئے نام اب تک نہیں آئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے اور تعداد بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاخیر سے متعلق تفصیلات لی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں سے تمام ٹربیونلز کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں اور ہدایت کی کہ تمام ٹربیونل فعال ہوں،بلوچستان کی ٹربیونل میں نمائندگی کے حوالے سے کوئی بھی فہرست آج تک نہیں ملی صرف شکایت کرنا مسئلہ کا حل نہیں ،میں عملی کام کر نے والا آدمی ہوں آئیں اور اپنا کام کروا کر لے جائیں ،ْ میں نے کئی مرتبہ کہا کہ مجھے سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری کیلئے دوست درکار ہیں لیکن آج تک بلوچستان سے کوئی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم (سپریم کورٹ )بلوچستان میں خود کفیل ہوگئے ہیں ،ْسپریم کورٹ کوئٹہ سیکرٹریٹ میں بلوچستان کے مقامی لوگوں بھرتی ہوں گے ،بار اپنی لسٹ لے آئے ایک ہفتے بعد مجھ سے نتائج لے لیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے بعد بلوچستان میں ڈیم فنڈ کیلئے سب سے زیادہمیں محبت ملی ،کاروباری شخصیت نے پچاس لاکھ سنیئر وکیل نے دو لاکھ اور بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنی جانب چیک دئیے ہیں ،یہاں کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سرکاری ملازمت اور وکالت کرنے افراد کے معاملے کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اوتھ کمشنر بننا بلوچستان کے لوگوں کے شیان شان نہیں یہاں کے لوگوں کو اعلیٰ عدلیہ کے میں اعلیٰ مقام کا سوچنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٍجوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ ،مظاہری64 دنوں سے جاری ہے
{گوادر میں نہتے محنت کشوں کا قتل قابل مذمت ہے، گورنر بلوچستان
-احتساب وتربیت کے ذریعے محکمہ صحت نے ایک آزاد مانیٹرنگ سسٹم شروع کیا ہے، سیکرٹری صحت
ٌحکومت فوری طور پر بلوچستان کے زمینداروں کے جائز مطالبات تسلیم کریں، حاجی نور محمد شاہوانی
گیس بند رہے گی
پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024 بلوچستان چیپٹر (کوئٹہ)کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد 13 مئی کو ہوگا
مزدور کا قتل پورے خاندان کے کفیل کا قتل ہے. گورنر بلوچستان
عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کےلئے تمام محکموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ
صحت سے متعلق ہمیں جدت اور نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت ہے،سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کیسکو ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کوئٹہ میں ایف جی پبلک سکول میں پھولوں کی نمائش میں شرکت
ضلع لسبیلہ ایک پرامن علاقہ اورقدیم ثقافتی روایات کی امین سرزمین ہے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا