وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ڈاکٹر کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس، آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ڈاکٹر کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کی پیش رفت اور اب تک کئے گئے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا جائے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی با حفاظت بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہر کی سیکورٹی میں اضافہ کر کے اسپتا لوں ڈاکٹروں اور عام شہر یوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں