اسلام نے عورت کومعاشرے میں عزت و مقام دیا، جنت ماں کے قدموں میں ہے ، ،اپنے بچوں کی قرآن وسنت کی مطابق پر ورش کریں، ،مولانا محمد عمران عطاری کااجتماع سے خطاب

بدھ 16 جنوری 2019 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا اپنا ایک کلچر ہے ،،آج کی عورت شوہر کے حقوق سے ناواقف ہے ،،یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام نے عورت کومعاشرے میں کوئی مقام نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیرون ملک کے جدول کے دوران یوکے کے شہرشیفیلڈ میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو عزت دی انہوں نے کہا کہ اگر اسلام ودین پر عمل کریں گے تو عافیت ملے گی اور اگر اسلام کی تعلیمات سے ہٹ چلیں گے تو یاد رکھیں آج جو معاشرے میں ہورہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے ،آج کے معاشرے میں والدین کو اولڈ ایج ہوم میں بھیجا جارہا ہے ،،اگر اسلام ودین کے بارے میں بچوں کی پرورش کریں گے تو وہ ایسے اقدامات نہیں اٹھائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں