کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے پشین میں آفیسرز کلب کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پیر 21 جنوری 2019 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر پشین نے علاقے کے عوام کیلئے سال نو کا دوسرا تحفہ دے دیا کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے آفیسرز کلب کا باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ہاشم غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین میں عرصہ قدیم سے قائم ڈاگ بنگلہ کوآفیسرز کلب میں تبدیل کرنے سے آفیسرز میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوگیاہے پشین ایک وسیع اور گنجان آبادی پر مشتمل ضلع ہے جس کے پیش نظر وہاں آفیسرز کلب کا قیام وقت کی اشد ضرورت تھی، کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں قیام امن سمیت مزید ترقی کی طرف لے جانا ہی ہماری اولین مشن ہے ہمیں وقت اور حالات کیساتھ چلتے ہوئے عوامی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا اور انہیں درپیش مشکلات کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی آفیسرز اور عوام کا آپس میں اتحاد و رابطہ وقت کا تقاضہ ہے آفیسروں کو چائیے کہ وہ اللہ کی دی ہوئی عزت پر شکر ادا کرتے ہوئے عوامی خدمات میں پیش پیش ہو کیونکہ اللہ کے بندوں کی بلاتفریق خدمت سے دل کو سکون و راحت ملتی ہے ڈپٹی کمشنر میجر (ر)اورنگزیب بادینی نے کہاکہ سال1908سے پشین میں قائم قدیم ڈاگ بنگلہ کو آفیسرز کلب میں تبدیل کرنا عوام اورآفیسرز کی ایک دیرینہ خواہش تھی جس کے تزہن و آراہش اور ٹیوب ویل سمیت تعمیرومرمت پر مجموعی طور پراپنی مدد آپ کے تحت26لاکھ روپے خرچ کردئیے گئے ہیں مزکورہ آفیسر ز کلب میں سنوکر، جیمزکلب،شطرنچ اور پلینگ کارڈز سمیت کئی گیمز کے سامان اور سہولیات مہیاء کردئیے ہیں جس سے آفیسروں کا ایک حد تک ٹائم پاس اوراچھی گیدرنگ ہوگی آفیسروں کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں پڑیں گی آفیسرز کلب تمام آفیسروں کا گھر ہوگا جہاں ہم سب ایک فیملی کی طرح رہیں گے انہوں نے کہا کہ پشین میں ڈی سی پبلک لائبریری اور آفیسرز کلب کا قیام عوامی مطالبہ تھا پبلک ڈیمانڈ کے احترام پر اللہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے توفیق دیتے ہوئے لائبریری اور کلب دونوں کوقائم کردئیے گئے جسکی کریڈت خود نہیں لینا چاہتا میری کریڈٹ میری عوام ہے تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑاے سی سیدہ ندا کاظمی تحصیلدار نعمت ترین رسالدار میجر علی محمد ترین بھی تقریب میں شریک تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں