وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی اور سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کی ملاقات

بدھ 20 مارچ 2019 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی اور سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق منگل کو رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں