ّکوئٹہ ، شطرنج ایک ایسا کھیل ہے جو انسان کی مخفی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے، بشری رند

× یہ ایک شاہی کھیل ہے جو نوجوانوں کو اپنی دماغی قابلیت مزید بہتر بنانے کے لئے کھیلنا چاہیے،پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشری رند نے کہاہے کہ شطرنج ایک ایسا کھیل ہے جو انسان کی مخفی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے یہ ایک شاہی کھیل ہے جو نوجوانوں کو اپنی دماغی قابلیت مزید بہتر بنانے کے لئے کھیلنا چاہیے ایسا انہوں نے قومی دن 23 مارچ کی مناسبت سے بلوچستان شطرنج ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ ٹریننگ و کوچنگ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا تعمیری کھیل ہے جو انسان کو اعصاب پر قابو رکھنے کی بھرپور قوت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کے ساتھ ساتھ انسان کی بروقت قوت فیصلہ سازی کو بڑھاتا ہے اس موقع پر موجود صدر بلوچستان شطرنج ایسوسی ایشن عبدالعزیز نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن پاکستان شطرنج فیڈریشن کے ساتھ بھی منسلک ہے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن صوبے بھر میں مزید ایسے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد ممکن بنا رہی ہے اور بعدازاں ایسے ٹریننگ کیمپ کو قومی سطح پر منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی دن 23 مارچ کو کوباقاعدہ ایک شطرنج مقابلہ کرایا جائے گا اور جیتنے والے کو قومی سطح پر صوبے کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں