گ*کوئٹہ ،میرٹ پر تنقید کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے، ملک سنگین مہترزئی

اتوار 23 جون 2019 21:15

۹کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین مہترزئی نے بی ایس ا و کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تنقید کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے میٹر ک کے نتائج میں پشتون طلباء نے محنت کر کے کامیابی حاصل کر لی بورڈ چیئر مین اور سیکرٹری بورڈ سمیت صوبائی وزیر سیکرٹری تعلیم سب ایک قوم سے تعلق رکھتے ہیں جب کسی میں اہلیت نہیں ہے تووہ اہلیت پیدا کر کے مقابلہ کرے تعصب کی بنیاد پر بیانات سے گریز کیا جائے پشتون طلباء محنت کرتے ہیں اور امتحانات میں پوزیشن حاصل کر لیتے ہیں اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکرٹری ایجو کیشن کے تمام اسٹاف ایک قوم سے تعلق رکھتے ہیں اگر پشتون طلباء بی آر سی کالج لورالائی میں اول ،دوئم،اور سوئم پوزیشن حاصل کر لیتی ہے تو اس کو تعصب کی ہوا نہ دی جائے جب کسی قوم میں میرٹ اور قابلیت ختم ہوجاتی ہے تو وہ دوسروں پر تنقید کر تے ہیں مذکورہ تنظیم فسادات کو ہوا نہ دے بلکہ ایسے نوجوان طالبعلم کی حوصلہ افزئی کی جائے جو محنت کر کے صوبے کانام روشن کر لیتے ہیں وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ 21ویں صدی میں صرف اور صرف میرٹ کو مد نظر رکھا جاتا ہے کوئی سینٹر میں خرید وفروخت نہیں کی جاتی اگر کی جاتی تو جو لوگ اعتراض کر لیتے ہیں وہ اول اوردوئم پوزیشن حاصل کر لیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں