محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور 41ڈویژن کے زیر اہتمام اتحاد اور امن کے عنوان سے سائیکل ریلی کا انعقاد

اتوار 21 جولائی 2019 23:40

کوئٹہ۔ 21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان اور41ڈویژن کے زیر اہتمام اتحاد اور امن کے عنوان سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بلوچستان سائیکلنگ ایسو سی ایشن اور چلتن ایڈو نچر ایسوسی ایشن کے سائیکلسٹس سے شر کت کی۔ریلی (Sleeping Bueaty Hiking Trail) سے شروع ہوئی یہ بلوچستان میں اپنی نو عیت کی پہلی سائیکل ٹریک ہے جسے پاک آرمی کے نوجوان نے قلیل مدت میں تیارکیاہے اس ریلی میں مرد اور خواتین با ئیکرز نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے آغا ز پر بائیکر ز نے پاکستان کے جھنڈے اٴْٹھا رکھے تھے اور افتتا حی پروگرام قومی نغموں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٴْٹھا۔ ریلی کی اختتامی تقریب کے مہما ن خصوصی صوبائی سیکرٹری کھیل احمد رضاخان تھے جبکہ 20 بریگیڈ کے بریگیڈیئر فیصل بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری کھیل وامور نوجوانان نے کہا کہ پاکستان آرمی کے جوانوں نے ایک بہت ہی خوبصورت ٹریک ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تیار کیا ہے جس کی میں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جائیں توآگے چل کے ملک کا نام نام روشن کر سکتے ہیں ، انہوں نے بلوچستان سائیکلنگ ایوسی ایشن کے کھلاڑیوں کو مبارک دی جنہوں نے گلگت ٹو خنجراب ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے صوبے کا نام روشن کیا۔ کامیاب ریلی کے انعقاد پر 48 ایف ایف کے کرنل زاہد، میجر محسن، کیپٹن شاہ زیب اور بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری نور احمد کرد فوکل پرسن عبدالغفور بلوچ، بلوچستان سائیکلنگ ایسوی ایشن کے صدر پروفیسر آیاز، جنرل سیکرٹری جان عالم، چلتن ایڈوانچر ایسوسی ایشن کے صدر حیات اللہ درانی، اسلم کاسی اور بائکنگ ایسوسی ایشن کے سید تاج محمد نے ایم کردار ادا کیا۔

آخر میں صوبائی سیکریٹری کھیل احمد رضا خان نے ریلی کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں