موجودہ حکومت کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پوری طرح سے سنجیدہ ہے ،جام کمال خان
صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ،سکیورٹی اداروں کی قربانیاں باعث فخر ہیں جن کی بدولت امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
پیر 19 اگست 2019 22:21
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکورٹی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار کو بلوچستان کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ان سے منسلک اضلاع تک وسعت دیے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسا میکنزم ترتیب دیا جا رہا ہے جو 21ویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جس میں جیوفینسنگ،جدید ڈیجیٹل فارنزک لیب اور تمام دستیاب ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا شامل ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں باعث فخر ہیں جن کی بدولت امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی میں 500 نئی آسامیاں تخلیق کی ہیں جس سے محکمے کے ہیومن ریسورس میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان آسامیوں پر درخواست جمع کرانے والے امیدواروں کے لیے مخصوص ٹیکسٹ بک اور ٹیسٹنگ سروس متعارف کرائی جائے جو محکمے کے امور اور طرزِ عمل سے مطابقت رکھتی ہو تاکہ پروفیشنلز م کو فروغ دیا جا سکے، وزیراعلی نے کہا سی ٹی ڈی کا کردار دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمے میں اہمیت کا حامل ہے جن کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں بہترہوئی ہے، حکومت پولیس فورس اور سی ٹی ڈی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرے گی جس میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے جس سے محکمے کی کارکردگی میں ایک مؤثر اور نمایاں تبدیلی آئے گی۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس اجلاس، پولیو مہم حوالے تفصیلی رپورٹ پیش
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
صوبائی مشیر ماحولیات کی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ..
ہندو کمیونٹی کے سالانہ ہنگلاج میلہ کاآغاز، ملک بھر سے ہندویاتریوں کے قافلے ہنگلاج پہنچنا شروع
صوبے بھر سے محکمہ پولیس میں خواتین کی شمولیت کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، راحیلہ درانی
بلوچستان یونیورسٹی بروقت امتحانات کے انعقاد کی بجائے تاخیر نا قابل برداشت ہے، راحب بلیدی ایڈووکیٹ
کرخسہ میں میٹرو پولیٹن کی صفائی والی مشینوں کی وجہ سے پانی کی پائپ لائنیں ٹوٹ گئی ہیں، حیدر شاہوانی
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، وزیر اعلیٰ
صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، میرسلیم کھوسہ
بلوچستان سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کی (ن) لیگ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ، ندی نالوں میں طغیانی ،تین افراد جاں بحق
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل کی ملاقات
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار