بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم کا کوئٹہ کے مختلف علاقوںہوٹلوں و کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ

منگل 20 اگست 2019 00:00

کوئٹہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی(بی ایف اے )کی معائنہ ٹیم نے پیر کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں جو ائنٹ روڈ،زرغون روڈاور سریاب روڈ میں مختلف ہوٹلوں و کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں صفائی کی صورتحال و اشیاء خوردنوش کے معیار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایف اے نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک فروخت کرنے کے حوالے سے مالکان و عملے کو خصوصی ہدایات دیں جبکہ کہ متعدد کووارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

بی ایف اے حکام کی جانب سے ہوٹل مالکان و عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ ا سٹینڈرڈز وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں