علاقہ کبزئی کی تمام بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے کوشش کرونگا ،صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک

منگل 20 اگست 2019 00:00

کوئٹہ ۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ۔ڈاکٹرخیرمحمد مندوخیل۔علامہ محمد نسیم بابر۔سردار فاروق کبزئی۔مولوی یارمحمد کبزئی مولوی نصراللہ کبزئی اور دیگر مقررین نے علاقہ گوسہ کبزئی کلی ذکریازئی۔کلی باروالی اور کلی شمازئی کبزئی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کبزئی کو ہر دور میں پسماندہ رکھاگیاہے اور زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوںنے کہاکہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور علاقہ کبزئی کے تمام بنیادی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے کوشش کرونگا اور یہاں کے عوام کو سکول۔

صحت۔پینے کے صاف پانی۔روڈ۔چیک ڈیمز اور دیگر بنیادی ضروریات میرے ترجیحات میں شامل ہیں اور یہاں کے جو بند سکول ہیں اس کوفوری کھولنے کیلئے اور استاد کو حاضر کرنے کیلیے خصوصی اقدامات اٹھاونگا انہوںنے کہا کہ علاقہ کبزئی میں عوام کے ساتھ میری محبت ہے اور میرے دروزے ہروقت آپ لوگوںکیلئے کھلے ہیں اور یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئیے بھرپور کوشش کرینگے انہوںنے کہا کہ اس علاقے کا داومدار مالداری پر ہے یہاں ویٹرنری ہسپتال اور مال مویشی کیلئے مختلف جگہوں پر کیمپ بھی لگائیں گے تاکہ ان لوگوں کے مال مویشی کے مختلف بیماریوں کے حوالے سے مسلئے حل ہوجائے انہوںنے کہاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کبزئی علاقے کے عوام ہمارا ساتھ دیں اور بھرپور کوشش کریں کہ ذیادہ سے ذیادہ اپنے لوگوں کو منتخب کریں تاکہ ٓاپ لوگوں کی زندگی کے تمام بنیادی مسائل اپنے ہی گھر پر حل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ کبزئی کے مختلف اجتماعات میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں