ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز لوگوں کو عصرحاضر سے ہم آہنگ طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام وسائل اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کام کررہا ہے ،ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی کی ڈبلیو ایچ او کے وفد کو بریفنگ

عالمی ادارہ صحت حکومت بلو چستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا، کنٹری ہیڈ

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) عالمی ادارہ صحت (WHO) کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ (Dr.Palitha Mahipata) کی سربراہی میں ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد کو ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی نے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں مہیا کی جانے والی سروسز اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی ہدایات کے روشنی میں محکمہ صحت دوررس نتائج کے حامل پالیسی سازی جبکہ سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد کے عملی اقدامات اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاکر علی بلوچ کی سربراہی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز لوگوں کو عصرحاضر سے ہم آہنگ طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام وسائل اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صوبے کے طول و ارض میں سروسز مہیا کرنے کے سلسلے میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر کمالان نے عالمی ادارہ صحت بلوچستان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں( ڈبلیو ایچ او ) اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و ڈویلپمنٹ پارٹنرز، اس میں مزید وسعت لائیں تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں سربراہ (Dr.Palitha Mahipata) نے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی صحت کی مجموعی سروسز کی فراہمی اور دیگر کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ کہ عالمی ادارہ صحت کا تکنیکی تعاون ہمہ وقت جاری رہے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت اسد کاکڑ، تمام ورٹیکل پروگرامز کے سربراہان، ضلعی ہیلتھ آفیسر ان، ڈویلپمنٹ پارٹنرز،متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت محکمہ صحت کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں