23ستمبر کوپشتون عالمی کلچر ڈے پر تمام پشتون افغان عوام کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں ،محمود خان اچکزئی

جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع خیبر پشتونخوا اور کراچی میں پشتون کلچر ڈے مناسبت سے رنگارنگ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کریں، چیئر مین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے 23ستمبر کوپشتون عالمی کلچر ڈے پر تمام پشتون افغان عوام کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کو تاکید کی ہے کہ وہ جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع خیبر پشتونخوا اور کراچی میں پشتون کلچر ڈے مناسبت سے رنگارنگ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کریں۔

انہوں نے پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشتون کلتوری لباس زیب تن کرے اور تمام پشتونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر پشتون عالمی کلچر ڈے منائیں اور پشتون تاریخی ثقافتی تہذیب وتمدن اجاگر کرنے میں اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کلچر تہذیب وتمدن قبل مسیح سے لیکر آج تک جن تاریخی مراحل سے گزراہے اور تمام ادوار میں عالمی دنیا کے سامنے اپنے اعلیٰ انسانی قومی اقدار و اعلیٰ معاشرتی مثالی نمونہ رہا ہے جس نے دنیا عالم کے قوموں اور بین الاقوامی معاشروں پر اپنے مثبت متاثر کن اثرات مرتب کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پشتون اپنی تاریخ میں نہ کبھی انتہا پسند ، فرقہ پرست اور نہ ہی دہشتگرد رہا ہے ، پشتون اپنی آزادی ، وطن دوستی ،قومی خودمختاری اور معاشرتی اعلیٰ اقدار کیلئے اپنی تاریخ میں استعماری اور قبضہ گر قوتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ پشتون من حیث القوم اپنے تمام کلتوری معاشرتی اقدار کے دفاع اور دیگر قوموں وعالمی معاشروں کے کلچر کے فروغ میں اپنا مثبت رول ادا کیا ہے اور اسی طرح تمام دنیا کے قوموں اور معاشروں کے اعلیٰ اقدار کا احترام کیا ہے اور ہم یہ امید رکھتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ دنیا عالم کی قومیں ہماری کلتوری ،تہذیبی اقدار کا احترام کرتے ہوئے ہمیں وطن دوستی اور اپنے عوام سے گہری لگائو کا سزا نہ دیںجو ماضی کے تاریخی ادوار میں ہم بھگت چکے ہیںاپنے وطن سے بے مثال محبت اور جو تاریخی قربانیاں ہم نے دی ہے اور ابھی تک دے رہے ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھے اور ہمیں مزید قتل وغارت گیری کی طرف نہ دھکیلے ایسا نہ ہو کہ ہماری اس مثبت جذبہ حریت کو کچلنے کے نتیجے میں ساراخطہ قتل وغارت گیری کا مرکزنہ بن جائے اور سب کچھ جل کر راکھ نہ ہوجائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کلتوری دن کی مناسبت سے ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ پشتون قوم اپنے اعلیٰ سماجی اقدار کی ترقی اور فروغ کیلئے قوم اور اس کے ہر مکتبہ فکر کے ساتھ مل کر اس کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں ۔ بیان کے آخر میں ملک کے اندر اور ملک سے باہر قوم دوست جمہوریت پسند عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 23ستمبر کے عالمی کلتوری دن کی مناسبت سے تمام پروگراموں میں شرکت کرکے اپنے قومی وطنی اور پشتون دوستی کا ثبوت فراہم کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں