صوبے میں امن وامان کا سہرا سکیورٹی فورسز بالخصوص پولیس جوانوں کو جاتاہے ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہٰی مستوئی

پیر 14 اکتوبر 2019 22:45

کوئٹہ ۔14 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہٰی مستوئی نے کہاہے کہ صوبے میں امن وامان کا سہرا سیکورٹی فورسز بالخصوص پولیس جوانوں کو جاتاہے ، امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے میں پولیس جوانوں کی قربانیاں اور ان کا کردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،پولیس اسٹیشنز کاعملہ عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنائے اس سلسلے میں شکایت پر متعلقہ حکام کے خلاف سخت محکمہ کارروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہٰی مستوئی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام پولیس اسٹیشنز کے متعلقہ حکام اور ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنائیں اور ان کے شکایات کا بروقت ازالہ کریں بصورت دیگر غفلت برتنے پر ان کے خلاف محکمہ کارروائی کی جائیگی کیونکہ پولیس کا کام عوام کو انصاف کی فراہمی ہے اگر پولیس عملہ اس سلسلے میں غفلت کامظاہرہ کرے تو پھر عوام کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیںگے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس جوانوں کی دی گئی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں