بلوچستان تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی

پیر 14 اکتوبر 2019 22:45

کوئٹہ ۔14 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی مہمان خاص تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لسبیلہ یونیورسٹی آکر محسوس ہوا کہ بلوچستان تعلیمی میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ماضی میں یہاں تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے مستقبل کے معمار اعلیٰ تعلیم سے محروم تھے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے بلوچستان میں مزید تین نئے یونیورسٹی کیمپس قائم کئے جارہے ہیں ، آج طلباء کو ملنے والے لیپ ٹاپ طلباء کو جدید دور میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد گار ثابت ہوں گے ، اس موقع پر وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ دوست محمد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی بلوچستان کی ویٹرنری اور پاکستان کی واحد میرین یونیورسٹی ہے۔یونیورسٹی طلبا و طالبات کو نصابی اور غیر نصابی ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔یونیورسٹی میں سات فیکلٹی سمیت چوبیس شعبہ جات میں تعلیم دی جا رہی ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیرخزانہ ظہور احمد بلیدی کا بطور مہمان خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب کے دوران یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم 212 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے یونیورسٹی اسٹاف کے لئے نئے تعمیر ہونے والے رہائشی فلیٹس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر یونیورسٹی منیجمنٹ کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ کو یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی ، لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں پرو اوئس چانسلر ڈاکٹر غلام جیلانی،رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ،ایڈیشنل رجسٹرار امان اللہ رونجہ، سوشل سائنسز فیلٹی کے ڈین ڈاکٹر منظور احمد،اے ڈی سی لسبیلہ عزت نزیر،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جلال فیض، میرہن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر حکیم ،ایجوکیشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نور محمد انگاریہ،ڈائریکٹرز،ایڈمنسٹریٹیو آفیسرز،مختلف ڈیپارٹمنٹس کے فوکل پرسنز،سمیت طلبا وطالبات کثیر تعدا د میں شریک ہوئیں،پروگرام کے اختتام پر فوکل پر سنز میں سرٹیفکیٹ جبکہ مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں