کوئٹہ ،مسلم لیگ ن بلوچستان کی مرکزی قیادت کی نواب ثناء اللہ زہری کے گھر پرحملے کی مذمت

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ زہری کے گھر پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس طرح بذدلانہ کارروائیوں سے اجتناب کریں اور واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے موجودہ حکومت مسلم لیگ(ن)کے ساتھ غیر جمہوری عمل رواں رکھا ہے ہم نے ہمیشہ قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کیلئے کردارادا کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری چیف آف جھالاوان اور سابق وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ امن وبھائی چارے کوفروغ دیا نواب ثناء اللہ زہری کے نو تعمیر شدہ گھر پر بذدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اور بذدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پشت نہیں کرسکتے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں قبائلی روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے نواب ثناء اللہ زہری کے گھر پر حملہ پشتون بلوچ روایات کے بر خلاف ہے اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کریںاگر ا یسا نہیں کرسکتے تو پھر ہم سے گلہ نہ کریں ہم نے ہمیشہ قبائلی روایات کو مد نظررکھا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردارادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت فوری طور پر واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں