مائنس عمران فارمولا کسی صورت بھی قابل عمل نہیں ،قاسم خان سوری

اپوزیشن جماعتوں نے ڈوبتی ہوئی معیشت چھوڑی جسے پی ٹی آئی نے 15ماہ میں مستحکم کیا ہے ،لاہور واقعہ کی آزادانہ انکوائری ،واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائیگی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:09

مائنس عمران فارمولا کسی صورت بھی قابل عمل نہیں ،قاسم خان سوری
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مائنس عمران فارمولا کسی صورت بھی قابل عمل نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ڈوبتی ہوئی معیشت چھوڑی جسے پی ٹی آئی نے 15ماہ میں مستحکم کیا ہے ، لاہور واقعہ کی آزادانہ انکوائری اور واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائیگی ، یہ بات انہوں نے جمعرارت کو بیوٹمز کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، قاسم خان سوری نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا افسوسناک تھا پڑھے لکھے اور انصاف دلانے والے وکلاء کے رویے سے قوم مایوس ہوئی ہے ہر وہ شخص جس نے قانون ہاتھ میں لیا اسے سزا ملنی چاہیے اور بلا تفریق انصاف ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی گئی ، املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ایک وزیر پر بھی تشدد کیا گیا اس واقعہ میں جو بھی لوگ ملوث تھے سی سی ٹی وی اور میڈیا کی ویڈیوز سے ان کی شناخت کرکے انکے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعہ سزا دی جائیگی اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کو انکی 23سالہ جدوجہد اور وژن کی وجہ سے عوام نے ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا عمران خان پاکستان کی شناخت ہیں انکے وژن نے 15ماہ میں ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا ہے مائنس عمران خان کسی صورت ممکن نہیں ہے پہلے کے لوگوں کوبدلے عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے انکا اس وقت ملک میں کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں