بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن حاجی میر محمد خان لہڑی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محنت و افراد قوت مقرر

اتوار 19 جنوری 2020 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن حاجی میر محمد خان لہڑی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محنت و افراد قوت مقرر، اتوار کو گور نر بلوچستان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعلی کی تجویز پر حاجی میر محمد خان لہڑی کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے محنت و افرادی قوت مقرر کردیا ہے، حاجی محمد خان لہڑی کو صوبائی وزیر کے برابر اختیارات تفویض کئے گئے ہیں،واضع رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے محمد خان لہڑی سے محکمہ ثانوی تعلیم کا قلم دان واپس لے لیا تھا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں