کوئٹہ شہر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے،خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی ، محکمہ پولیس

جمعہ 21 فروری 2020 00:30

کوئٹہ ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) کوئٹہ شہر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے اس پابندی پر عملدارآمد کرتے ہوئے کوئٹہ شہر میں پتنگ اڑانے فروخت کرنے اور دھاتی ڈور بیچنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی ، محکمہ پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ا س خونی کھیل کے حوالے سے شہر میں کوئی انسانی نقصان یا حادثہ ہوا تو اس کے ذمہ دار پتنگ اڑانے والے ،پتنگ اور دھاتی ڈور فروخت کرنے والوںپر براہ راست ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ شہر سے باہر کھلے علاقوں میں پتنگ اڑانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، شہر میں پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے استعمال سے کئی حادثات ہوتے ہیں، سینکڑوں نوجوان کی موت واقع ہوتی ہے یا عمر بھر کیلئے معذورہو جاتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں