آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت پولیس کے دیگر اعلی حکام کی نمازہ جنازہ میں شرکت

ہفتہ 4 مئی 2024 18:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت پولیس کے دیگر اعلی حکام کی نمازہ جنازہ میں شرکت پولیس کے شہید اے ایس آئی سی ٹی ڈی لورالائی رحیم خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی ، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ڈی آئی کوئٹہ عبدالحی عامر بلوچ ،ڈی آئی جی(سی ٹی ڈی اعتزاز گوریا،ایس ایس پی آپریشن جواد طارق اور سینئرافسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سی ٹی ڈی ونگ میں تعینات اے ایس ائی رحیم خان نے دکی بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کیا آئی جی پولیس اور اعلی حکام نے شہید اے ایس ائی رحیم خان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔اس موقع پر اے ایس ائی رحیم خان کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس نے شہید کاے ایس ائی رحیم خان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید اے ایس ائی رحیم خان کے لواحقین سے تعزیت کی اورمحکمے کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ آئی جی پولیس نے موقع پر موجود افسران کو شہید کے قانونی ورثا کے لئے مراعات کے حوالے سے تمام ضروری دستاویزات امور کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں