صوبائی حکومت سمیت سبی ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے،کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا

بدھ 8 اپریل 2020 22:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا نے کہا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسلہ بن چکا ہے، صوبائی حکومت سمیت سبی ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے سبی ڈویژن میں لاک ڈاون پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرایا جائے گا،شہری اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں سے باہتر نہ نکلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرق سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسربازئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ،اسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی،ڈویژنل ڈائریکٹر راجہ وقار الزمان کیانی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا نے کہا کہ کورونا وائرس صرف پاکستان کامسلہ نہیں ہے بلکہ عالمی مسلہ بن چکا ہے جس نے پوری دینا کو متاثر کیا ہے اس وقت کئی مملک کورورنا وائرس کے زد میں آچکے ہیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے صوبائی حکومت سمیت سبی ڈویژن میں حکومتی احکامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سبی ڈویژن میں لاک ڈاون پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہیں انہوں نے کہا کہ دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے حکومتی احکامت پر عملدآمد کرتے ہوئے عوام اپنے گھروں تک محدود رہیں اور اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ مل جول سے گریز کریں اور ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں اور رش والی جگہ پر ہر گز نہ جائیں انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا عوام کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے آگاہی فراہم کریں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے علماء کرام،سول سوسائٹی،تاجر برادری،این جی اوز اور شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر یں تاکہ حفاظتی اقدامات کرکے خود کو اور اپنے گھر والوں کو کرو نا جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کرکے عوام کو محفوظ رکھا جارہا ہے اس طرح کی سختی عوام کے بہتر وسیع تر مفاد میں ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں