ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن کے جوانوں کی شہادت کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

بدھ 5 اگست 2020 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) شہداء ڈے کے موقع پر ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن کے جوانوں کی شہادت کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب ریلوے حبیب پولیس لائن کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں ریلوے پولیس کے افسران و جوان نے بھرپور شرکت کی۔ دن کا آغاز شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مسجد م قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا سے ہوا۔

شہداء کے ورثا کی موجودگی میں شہید کانسٹیبل محمد علی اور شہید کانسٹیبل عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ریلوے پولیس کوئٹہ ڈویژن باقر محی الدین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی فرض شناسی ہمارے لئے مشعل راہ ہی. شہید کبھی مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیںان شہداء نے اپنے خون سے ریلوے سٹیشن کو فرض شناسی اور ڈیوٹی کرنے اور مادروطن پر قربان ہونے کا درس دیا تخریب کاروں اور دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور ریلوے پولیس کا حوصلہ بلند ہوا ان شہیدوں کی قربانیوں کو صدیوں یاد رکھا جائے گا، شہداء کے ورثا کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

ان کا درد اپنا درد سمجھتے گے شہداء کے ورثا ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں.تقریب کے درمیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مہمان خصوصی اور شہداء کے ورثا نے شہداء کی یاد میں موم بتیاں روشن کیں اور شہداء کی تصویروں پر پھول نچھاور کئے تقریب کے اختتام پر شہدا کے ورثا کو تحائف تقسیم کئے شہداء کے ورثا کے ساتھ مہمان خصوصی و پولیس آفیسران اور جوانوں نے شہداء کے قبر پر جا کر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں