ملک وقوم کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے جا نیں پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

جمعرات 13 اگست 2020 16:20

ملک وقوم کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے جا نیں پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج یوم آزادی کی مناسبت سے ملک وقوم کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے موقع پرقوم کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہمیشہ سرسبزوشاداب رکھے۔ پاکستان اور بلوچستان وصوبے کی ترقی کی خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔پاکستان زندہ باد، پاکستانی قوم پائندہ باد۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں