مولانا فضل الرحمان کی صاف اور جرائت مندانہ سیاست ملک کی تاریخ کا اہم باب ہے ،مو لانا عبد الو اسع

مولانا کو دبانے کی سوچ رکھنے والے ہمارے اسلاف کی تاریخ کا مطالعہ کریں،، صوبائی امیرجمعیت علماء اسلام

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی صاف اور جرائت مندانہ سیاست ملک کی تاریخ کا اہم باب ہے ان کو دبانے کی سوچ رکھنے والے ہمارے اسلاف کی تاریخ کا مطالعہ کریں ،مقدس اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے ملک کے دوست نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار اور بلیک میلنگ کی سیاست نے ملک کی بنیادوں کو کمزور رکھ کر ہر ادارہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی میں شیخ رشید کا بڑا ہاتھ ہے جو ہرحکومت میںسیاسی قیادت کی پگڑیاں اچھال کر سنجیدہ اور حساس نوعیت کے مسائل سے عوام کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں موصوف نے ریلوے کا بیڑہ غرق کرکے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہیں چاہیے کہ ان پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جمہوری قوتوں کے اتحاد و اتفاق نے نااہل حکمرانوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں، عوام نے پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنے والے حکمرانوں کو باہر پھینکنے کا ارادہ کیاہے اب اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کا راستہ ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کا سلسلہ آج کا نہیں ہے ان سے نمٹنا خوب جانتے ہیں ۔جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام 25اکتوبر کو ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس بلوچستان کے سابقہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ ڈالے گا اس کے لئے آج ہی سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں