کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

منگل 27 اکتوبر 2020 16:37

کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان 5 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا 05 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سابق ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر ایم ایس ڈی ڈا کٹر ذوالفقار علی بلوچ نے میڈیکل ٹیکنیشن اینڈ پروپرائیٹر علی عمر انٹر پرائیزز ، خالد بھٹی اور فقیر حسین نے نہ صرف بیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے قومی خزانے کو 40 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ملزمان کو احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی کے رو برو پیش کیا گیا، نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے ملزمان کو 05روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں