ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی وی کے عملے اور فنکاروں کو کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر سے بچائو کے لئے ایک ہزار ماسک گفٹ کردیئے

جمعہ 4 دسمبر 2020 23:12

ڈپٹی اسپیکر قاسم  سوری نے پی ٹی وی کے عملے اور فنکاروں کو کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر سے بچائو کے لئے ایک ہزار ماسک گفٹ کردیئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جنرل منیجر پی ٹی وی کوئٹہ مرکز محمدایوب بابئی کو پی ٹی وی کے عملے اور فنکاروں کو کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر سے بچائو کے لئے ایک ہزار ماسک گفٹ کردیئے اس موقع پر پی ٹی وی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ عملے اور فنکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ کورونا ایک مہلک وائرس ہے اور اس کی دوسری خطرناک لہر نے پھر عالمی دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس کورونا وائرس سے بچائو کا واحد حل طبی ماہرین کی دی ہوئی ہدایات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے اس سے بچا جاسکتا ہے اور حکومت عوام اور تمام اداروں کے ملازمین کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے اور خصوصاً پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن قومی چینل کی حیثیت سے اس وائرس سے بچائو کے لئے آگاہی مہم میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہا ہے جو قابل تحسین ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں