ملک بہت تیزی سے گہری کھائی کی جانب بڑھ رہا ہے ،امان اللہ کنرانی

ملائیشیاء میں جہاز کو روکنے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اتوار 17 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے ملک بہت تیزی سے گہری کھائی کی جانب بڑھ رہا ہے ملائیشیاء میں جہاز کو روکنے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے جہاز کو روکا جانا ذلت آمیز ہے اس سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے محلاتی سازشوں سے ملک ٹوٹا، عزت وقار گنوائے گئے ،معیشت تجارت تباہ ہوگئی ہے ادارے اور حکومت بے توقیر ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بہت تیزی سے گہری کھائی کی جانب بڑھ رہا ہے جلد یا دیر سے خاکم بدھن مقتتدہ ،اشرافیہ و انتظامیہ وطن عزیز کو بد ترین انجام کو پہنچا کر دم لیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں