گورنر بلوچستان کا سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 17 جنوری 2021 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر یاسین زئی نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبروہمت عطا کرنے کی دُعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں