کوئٹہ میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 163آئی سی یو بستروں میں سے 94پر مریض داخل ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ کے لوگ براہ مہربانی محتاط رہیں اور خطرہ مول نہ لیں ،صرف چند دن کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کریں،جام کمال خان

ہفتہ 8 مئی 2021 23:36

کوئٹہ میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 163آئی سی یو بستروں میں سے 94پر مریض داخل ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص 163آئی سی یو بستروں میں سے 94پر مریض داخل ہیں جو کہ 57.6فیصد بنتے ہیں ،کوئٹہ کے لوگ براہ مہربانی محتاط رہیں اور خطرہ مول نہ لیں صرف چند دن کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کریں ،فیضان جتک کی شہادت کی منصفانہ اور حقیقی تحقیقات کی جائیں گی ، یہ بات وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اعداد و شمار شامل کرتے ہوئے لکھا کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں لئے مختص163 آئی سی یو بیڈز میں سے 94پر مریض زیر علاج ہیں جو کہ 57.6فیصد بنتے ہیںانہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ہسپتال کے تمام 44بیڈ بھر چکے ہیں، سول ہسپتال کے 30میں سے 21بیڈز پر مریض زیرعلاج ہیں اسی طرح بی ایم سی ہسپتال کے 41میں سے 4جبکہ شیخ زید ہسپتال کے 48میں سے 25بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگ احتیاط کریں اور خطرہ مول نہ لیں کچھ دن احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کریں ہسپتالوں کوخالی رکھنے کے لئے ہمیں گھروں میں رہنے اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ فیضان جتک کی شہادت پر مکمل منصفانہ اور حقیقی تحقیقات کی جائیں گی وارثاء پورا بھروسہ رکھیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں