کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:08

کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز کوئٹہ کے قریب تھا۔اس سے قبل گزشتہ رات 12 بجکر 12 منٹ پر بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

(جاری ہے)

بارکھان اور گرد و نوح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔اس زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر زیرِ زمین تھی اور مرکز بارکھان شہر سے 41 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔بارکھان میں آئے گزشتہ رات کے زلزلے اور کوئٹہ کے قریب آنے والے تازہ ترین زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال نہیں ملی ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے دور ان شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں