کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار نومنتخب کونسلر سیف اللہ ناصر کا گورنر بلوچستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا،گورنر بلوچستان نے نومنتخب کونسلر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پر مبارک باد دی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار نومنتخب کونسلر سیف اللہ ناصر نے ملاقات کی اور گورنر بلوچستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باقائدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پاکستان تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ بورڈ میں اب چار کونسلرز کے ساتھ اکثریت حاصل ہوگئی ہے، گورنر بلوچستان نے نومنتخب کونسلر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں