معاشرے کے تمام افراد ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،گورنر بلوچستان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل یقینی بن سکیں. گورنر بلوچستان نے تمام متعلقہ ذمہ دار حکام اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے کیچمنٹ ایریاز میں گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین لگانے کو یقینی بنایا جائی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے سے متعلق منعقدہ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے تمام علماء کرام اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں. صوبائی مینجر ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے بتایا کہ یہ ہفتہ سال میں دو دفعہ منایا جاتا ہی. اس دفعہ یہ ہفتہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 18 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک منایا جا رہا ہی. اس ہفتے کے دوران دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ میں کیڑوں کے ادویات بھی فراہم کی جائیگی.

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں